کراچی،جامع کلاتھ مارکیٹ پر کسٹمز کا چھاپہ، تاجر بپھر گئے، پتھراؤ، فائرنگ، 2افراد زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کی جامع کلاتھ مارکیٹ پر کسٹمز کا چھاپہ، تاجروں کا پتھراؤ، 2افراد زخمی
کراچی کی جامع کلاتھ مارکیٹ پر کسٹمز کا چھاپہ، تاجروں کا پتھراؤ، 2افراد زخمی

کراچی: جامع کلاتھ مارکیٹ پر کسٹمز انٹیلی جنس نے چھاپہ مارا جس پر تاجر نے احتجاج کرتے ہوئے پولیس پر پتھراؤ کیا اور ہوائی فائرنگ بھی کی گئی جس کی وجہ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی جامع کلاتھ مارکیٹ میدانِ جنگ بن گئی۔ کسٹم انٹیلی جنس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے مارکیٹ پر چھاپہ مارا اور بھاری مالیت کا غیر قانونی سازو سامان برآمد کر لیا جس پر تاجروں نے بھرپور احتجاج کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کھلے سمندر میں کارروائی، 70 ملین روپے کی شراب پکڑی گئی 

 کسٹم کا اردو یونیورسٹی کے قریب چھاپہ، 2 من چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار

چھاپہ مار کارروائی کے دوران دکانداروں نے سخت مزاحمت، شدید احتجاج اور پولیس پارٹی پر پتھراؤ کیا۔ پولیس نے حالات کو قابو میں رکھنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی۔ فائرنگ اور پتھراؤ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 2 افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق کراچی جامع کلاتھ مارکیٹ میں کسٹم انٹیلی جنس نے چھاپہ مارا تاہم تاجروں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤکے بعد پولیس نے ہوائی فائرنگ کی۔

دوسری جانب جامع کلاتھ پر مظاہرین نے چھیپا کی ایمبولینسوں کو بھی نہ بخشا،مظاہرین نے چھیپا کی پانچ ایمبولینسوں کو شدید نقصان پہنچایا اور توڑ پھوڑ کی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاک بحریہ اور کسٹم انٹیلی جنس نے اورماڑہ کے قریب کنڈ ملیر کے سمندر میں ایک کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران شراب پکڑی جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی گئی۔ شراب کی 5ہزار سے زائد بوتلیں ضبط کی گئیں۔

رواں برس ستمبر کے دوران پاک بحریہ ، کسٹم انٹیلی جنس اور انویسٹی گیشن ڈائریکٹوریٹ گوادر نے مشترکہ طور پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے 5 ہزار 400 شراب کی بوتلیں ضبط کر لیں جس کی مالیت 70.5 ملین روپے تھی۔ 

 

Related Posts