پاک بحریہ اور کسٹمز حکام کی کھلے سمندر میں مشترکہ کارروائی، 70 ملین روپے کی شراب پکڑ لی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک بحریہ اور کسٹمز حکام کی کھلے سمندر میں مشترکہ کارروائی، 70 ملین روپے کی شراب پکڑ لی
پاک بحریہ اور کسٹمز حکام کی کھلے سمندر میں مشترکہ کارروائی، 70 ملین روپے کی شراب پکڑ لی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاک بحریہ اور کسٹم انٹیلی جنس نے اورماڑہ کے قریب کنڈ ملیر کے سمندر میں ایک کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران شراب پکڑی ہے۔

پاک بحریہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ پاک بحریہ ، کسٹم انٹیلی جنس اور انویسٹی گیشن ڈائریکٹوریٹ گوادر نے مشترکہ طور پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے 5 ہزار 400 شراب کی بوتلیں ضبط کر لی ہیں جس کی مالیت 70.5 ملین روپے ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق انسداد منشیات کے مشترکہ آپریشن کی کامیابی اس بات کی مظہر ہے کہ پاک بحریہ ہر قسم کے غیرقانونی اقدام کے خلاف پرعزم ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پاک بحریہ ساحلی پٹی اور سمندر کے بیچ کسی بھی غیر قانونی عمل کو ناکام بنانے کے لیے پوری طرح چوکس ہے اور خطے میں میری ٹائم سیکورٹی کو یقینی بنانے میں مؤثر کردار ادا کرتی رہے گی۔

پاک بحریہ میں دو نئے ٹگز شامل

اس ہفتے کے شروع میں پاک بحریہ نے کراچی شپ یارڈ اور انجینئرنگ ورکس (کے ایس اینڈ ڈبلیو) کے اشتراک سے پی این ڈاک یارڈ میں منعقد کی جانے والی ایک تقریب کے دوران دو نئے تعمیر شدہ ٹگز شامل کیے۔

کمانڈر پاکستان نیوی فلیٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں پاک بحریہ کے اعلیٰ عہدیداران اور KSEW کے انجینیئرز اور کارکنان نے شرکت کی۔

اس موقع پر وائس ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا تھا کہ کراچی شپ یارڈ میں ٹگز کی تعمیر کے ایس اینڈ ڈبلیو کے انجینیئرز اور کارکنوں کی سخت محنت اور لگن کی ایک اور زندہ مثال ہے۔

انہوں نے COVID-19 وبائی امراض اور دیگر چیلنجز کے باوجود ان ٹگز کی بروقت فراہمی کو سراہا۔ انہوں نے اس اہم سنگ میل کو حاصل کرنے پر تمام اسٹیک ہولڈرز خاص طور پر کراچی شپ یارڈ کی انتظامیہ اور افرادی قوت کو مبارکباد پیش کی۔

ٹگز کی لمبائی 25 میٹر ہے جو 250 ٹن تک وزن لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ٹگز کے حد رفتار 12ناٹیکل میل فی گھنٹہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان علاقائی امن کے لیے ایس سی او کے ساتھ کام کرے گا، چیئرمین جے سی ایس سی

Related Posts