آزاد کشمیر میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پر چھاپہ، لیپ ٹاپ اور ڈیوائسز برآمد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آزاد کشمیر میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پر چھاپہ، لیپ ٹاپ اور ڈیوائسز برآمد
آزاد کشمیر میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پر چھاپہ، لیپ ٹاپ اور ڈیوائسز برآمد

میرپور: پاکستان   ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مظفر آباد  زونل آفس نے مقامی پولیس اور مجسٹریٹ کے ساتھ مل کر غیر قانونی ٹیلی فون ٹریفک کے خلاف چھاپے میں غیر قانونی گیٹ وے اور ڈیوائسز برآمد کر لی ہیں۔

ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی طرف سے مارا جانے والا چھاپہ گرے ٹیلی فونی ٹریفک کی روک تھام کے حوالے سے جاری کوششوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ 

چھاپے کے دوران ایک غیر قانونی گیٹ وے، لیپ ٹاپ اور انٹرنیٹ ڈیوائس سمیت دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا۔ اس حوالے سے مزید تفتیش ابھی جاری ہے۔

غیر قانونی ٹیلی فون ٹریفک کی روک تھام کے حوالے سے کامیاب  چھاپے پی ٹی اے کی لگاتار مانیٹرنگ، عزم اور مسلسل کوششوں کا مظہر ہیں جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  قومی بچت سینٹر میں عوام کی کروڑوں کی پنشن ہتھیا لی گئی

Related Posts