کراچی سے اغواء کی گئی دُعا زہرہ کی تلاش، سانگھڑ میں چھاپہ مار کارروائی ناکام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی سے اغواء کی گئی دُعا زہرہ کی تلاش، سانگھڑ میں چھاپہ مار کارروائی ناکام
کراچی سے اغواء کی گئی دُعا زہرہ کی تلاش، سانگھڑ میں چھاپہ مار کارروائی ناکام

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی سے 14 سالہ دُعا زہرہ کو 6 روز قبل اغواء کیا گیا، پولیس نے مغویہ کی تلاش میں سانگھڑ میں چھاپہ مار کارروائی کی جو ناکام ہو گئی۔ چھاپےمیں بازیاب کی گئی لڑکی دعا زہرہ  کاظمی کی بجائے کوئی اور نکلی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے دعا زہرہ کی تلاش کیلئے کارروائی شرو ع کردی۔ حکام کا دعویٰ ہے کہ مختلف پہلوؤں سے جرم کی تفتیش کی جائے گی اور بچی بھی جلد بازیاب ہوگی۔ قبل ازیں دعا زہرہ کاظمی کے والد نے بتایا تھا کہ بچی کے غائب ہونے کے بعد اغوا کاروں کی طرف سے کم از کم 2 فون کالز کی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی کے 13 پولیس اہلکار سنگین جرائم میں ملوث، ایس پی سکیورٹی رینج نے خط لکھ دیا

بچی کےاغوا کے بعد تاوان سے متعلق کالز موصول ہونے پر پولیس نے پیغامات بھیجنے والوں کو گرفتار کر لیا۔ تاہم تاوان کیلئے پیغامات بھیجنے والوں نے بیان دیا کہ میسج شرارت کی غرض سے کیے گئے تھے۔ انہیں دعا زہرہ کے اغوا کا کوئی علم نہیں۔ پولیس نے ایک سی سی ٹی وی فوٹیج پر بھی تفتیش شروع کی تاہم وہ کسی اور لڑکی کی نکلی۔

دعا زہرہ کے اہلِ خانہ نے بیان دیا کہ ہماری بچی دن کے وقت اغواء ہوئی جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج رات کے وقت ریکارڈ کی گئی۔ تفتیشی افسران نے سانگھڑ میں کراچی سے آنے والی کم عمر لڑکی کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کی تاہم کارروائی میں بازیاب لڑکی کوئی اور نکلی ہے تاہم پولیس دعا زہرہ کی بازیابی کیلئے پر امید ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل دعا زہرہ کاظمی کو شاہ فیصل کالونی کے علاقے سے اغواء کیا گیا۔ اہلِ خانہ کا کہنا تھا کہ دعا زہرہ گھر سے کچرا پھینکنے کیلئے باہر نکلیں اور اس کے بعد گھر واپس نہ لوٹ سکیں۔ دعا زہرہ کے والد نے پولیس کو اغوا کاروں کی جانب سے تاوان کے مطالبے سے آگاہ کرتے ہوئے تمام تر تفصیلات مہیا کردیں۔ 

Related Posts