لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکنِ اسمبلی اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے سابق مشیر رائے نور محمد کھرل کا انتقال ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے سدابہار رکنِ اسمبلی اور وزیرِا علیٰ پنجاب کے سابق مشیر رائے نور محمد کھرل کافی دنوں سے علیل اور ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پرگزشتہ روز اپنے پیغام میں رائے نور محمد کھرل کے صاحبزادے رائے علی نور کھرل نے اپنے والد کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی۔
رائے علی نور کھرل نے کہا کہ میرے والد محترم رائے نور محمد کھرل وفات پا گئے ہیں، ان کی نمازِ جنازہ آج 8 بجے موضع کنڈبوہڑ میں ادا کی جائے گی۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں سابق قائم مقام وزیرِ اعلیٰ سندھ الحاج شمیم الدین کا 90 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا، جنہیں سپردِ خاک کردیا گیا۔
تحریکِ پاکستان کے رہنما، سابق قائم مقام وزیرِ اعلیٰ سندھ، سابق جنرل سیکریٹری مسلم لیگ سندھ، سربراہ پاکستان اسلامک فورم اور سرپرست فرزندانِ پاکستان الحاج شمیم الدین کی وفات 23 مارچ کو فجر کی نماز کے بعد ہوئی۔
مزید پڑھیں: الحاج شمیم الدین کاانتقال، کراچی میں سپردِ خاک کر دیاگیا