بلوچستان میں طویل ترین عرصے تک گورنر رہنے والے رحیم الدین خان انتقال کر گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلوچستان میں طویل ترین عرصے تک گورنر رہنے والے رحیم الدین خان انتقال کر گئے
بلوچستان میں طویل ترین عرصے تک گورنر رہنے والے رحیم الدین خان انتقال کر گئے

لاہور: بلوچستان میں طویل ترین عرصے تک گورنر رہنے والے سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی رحیم الدین خان انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان اور سندھ کے سابق گورنر رحیم الدین خان کا انتقال گزشتہ روز ہوا۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ مرحوم کی نمازِ جنازہ کیولری گراؤنڈ لاہور میں آج شام کے وقت ادا کی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں:

قطر فٹبال کپ کی سکیورٹی پاک فوج کے حوالے، وزیر اعظم کی دوحہ روانگی 

انتقال کے وقت سابق گورنر سندھ و بلوچستان رحیم الدین خان کی عمر 96 سال تھی۔ 80ء کی دہائی میں رحیم الدین خان کو بلوچستان کے 7ویں جبکہ سندھ کے 16گورنر کے طور پر خدمات سرانجام دینے کا موقع ملا۔

رحیم الدین خان نے 1984 سے 1987 تک بلوچستان جبکہ 1988 میں سندھ کیلئے گورنر کے طور پر عوام کی خدمت کی۔ آپ کی پیدائش برطانوی راج کے دوران موجودہ بھارت کے علاقے قائم گنج میں ہوئی تھی، تاہم قیامِ پاکستان کے بعد آپ کا خاندان پاکستان آگیا۔

اپنے عسکری کیرئیر کے دوران رحیم الدین خان کو پنجاب کے مختلف شہروں میں خدمات سرانجام دینے کا موقع ملا جن میں راولپنڈی اور ملتان شامل ہیں۔ ان کے عہد میں بلوچستان میں بے شمار ترقیاتی کام ہوئے۔ 

Related Posts