راولپنڈی:رحیم یار خان میں متعددمعصوم بچوں سے زیادتی کرنے والے درندے آزاد، کوئی پوچھنے والا نہیں، ڈی۔سی میرانی بلوچ اورملک عمران نائچ متعدد معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی پھر ان کی ویڈیوزبنا کر انہیں بلیک کرنے لگے، پوری دنیا اس وقت کرونا وائرس موذی مرض کا شکار ہے اور نبردآزما ہے۔ مگر ان افراد کو خدا کا کوئی خوف نہیں۔
ایک طرف کرونا وائرس کی وجہ سے لوگ پریشان حال ہیں تو دوسری طرف انسان نما یہ درندے ہیں جو معصوم کم عمر بچوں سے زیادتی کر رہے ہیں، رحیم یارخان کے علاقے خان پور میں خود کو جعلی پولیس والا ظاہر کرکے متعدد بچوں کے ساتھ زبردستی زیادتی کر چکے ہیں،پھر ان معصوم بچوں کی ویڈیوز بنا کر ان بچوں کو بلیک میل کیا جاتا ہے۔
ان میں ایک شخص کا نام ڈی۔سی میرانی بلوچ ہے، جس کا تعلق میرانی کی بستی شیخ ستارسے ہے اور دوسرے کا نام ملک عمران نائچ ہے جس کا تعلق پکا لاڑا سے ہے ان دونوں نے خانپور رحیم یار خان میں اے ایس او کے نام سے ایک تنظیم بنائی ہوئی ہے، اس تنظیمی گروپ میں سینکڑوں کم عمر بچوں کو جوائن کروا کر ان سے بدفعلی کی جاتی ہے۔
دوران بد فعلی یہ معصوم بچے ان شیطانوں کو اللہ اور رسول کے واسطے دیتے ہیں لیکن یہ درندے ان سے پھر بھی زیادتی کرتے ہیں اور ایک عرصے سے علاقے میں یہ قوم لوط کے پیروکار سرگرم عمل ہیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ اب تک قانون نافذ کرنے والے ادارے اور آئی جی پنجاب کہاں سوئے ہوئے ہیں۔
قوم کے معماروں کم عمر بچوں کے ساتھ جو زیادتی کا سلسلہ جاری ہے،کون روکے گا اسے؟ریاست مدینہ تیرے حاکموں کی خیر، یہ ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے؟ والی ریاست مدینہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ان معصوم بچوں کو انصاف کون دے گا؟کیا ان کو اسی پاکستان میں انصاف ملے گا یا فرشتے اللہ کے حکم سے آکر انصاف فراہم کریں گے۔