یوایس اوپن:رافیل نڈال کیریئرکا19واں گرینڈسلیم ٹائٹل جیتنےمیں کامیاب

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یوایس اوپن:رافیل نڈال کیریئرکا19واں گرینڈسلیم ٹائٹل جیتنےمیں کامیاب
نیویارک:اسپین کےعالمی شہرت یافتہ ٹینس کھلاڑی رافیل نڈال نے پانچ گھنٹے کےاعصاب شکن مقابلے کےبعدروس کے ڈینیل مدویدو کوشکست دے کر کیریئر کا 19واں گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنےنام کرلیا۔

نیویارک:اسپین کےعالمی شہرت یافتہ ٹینس کھلاڑی رافیل نڈال نے پانچ گھنٹے کےاعصاب شکن مقابلے کےبعدروس کے ڈینیل مدویدو کوشکست دے کر کیریئر کا 19واں گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنےنام کرلیا۔

سال کے آخری گرینڈ سلیم اوپن ٹورنامنٹ میں دونوں کھلاڑیوں کے مابین سنسنی خیز فائنل کھیلا گیا جس میں کبھی رافل نڈال کا پلڑا بھاری رہا تو کبھی روس کےڈینل میڈویڈو میچ میں اپنی پوزیشن مضبوط بناتے دکھائی دیئے۔

میچ ابتدا سے ہی انتہائی سنسنی خیز رہا جہاں ایک گھنٹہ اور 3 منٹ تک جاری رہنے والے پہلے سیٹ میں رافیل نڈال نے سخت جدوجہد کے بعد ٹائی بریک پر 5-7 سے کامیابی حاصل کی۔

دونوں کھلاڑیوں کے مابین میچ کا فائنل اسکور 7-5، 6-3، 5-7، 4-6، 6-4 رہا، اس میچ میں فتح کے ساتھ رافل نڈال 19 گرینڈ سلم ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

یو ایس اوپن ٹائٹل جیتنے کے بعد رافیل نڈال نے سخت حریف ثابت ہونے والے روسی کھلاڑی ڈینینل مدویدو کو بہترین کھیل پیش کرنے پر مبارکباد بھی دی۔

میچ کے اختتام پر بات کرتے ہوئے رافل نڈال نے کہا کہ یہ ایک حیرت انگیز فائنل تھا، ایسا لگتا تھا کہ میرا میچ اپنے ساتھ ہی ہے ، یہ میرے ٹینس کیریئر کی سب سے جذباتی رات ہے۔

اس فتح کے ساتھ ہی نڈال مردوں میں سب سے زیادہ گرینڈ سلیم جیتنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں 19ٹائٹل کےساتھ دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں جہاں سب سے زیادہ 20گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کا اعزاز ان کے حریف اور عالمی شہرت یافتہ سوئس اسٹار راجر فیڈرر کے پاس ہے۔

Related Posts