سرکاری ریڈیو کی ریٹائرڈ کنٹرولر پر نوازشات، مبینہ طور پر ماہانہ اعزازیہ جاری

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟
zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سرکاری ریڈیو کی ریٹائرڈ کنٹرولر پر نوازشات، مبینہ طور پر ماہانہ اعزازیہ جاری
سرکاری ریڈیو کی ریٹائرڈ کنٹرولر پر نوازشات، مبینہ طور پر ماہانہ اعزازیہ جاری

ریڈیو پاکستان کی طرف سے ریٹائرڈ کنٹرولر ریاض دین کو نیوز اینڈ کرنٹ افیئر چینل کے فنڈ سے مبینہ طور پر ماہانہ اعزازیہ جاری کردیا گیا جبکہ ڈی جی ریڈیو امبرین جان اِس بات سے لاعلم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ریڈیو پاکستان کے افسران نے ڈی جی ریڈیو کے ساتھ مبینہ دھوکہ دہی کی، کنٹرولر طارق چوہدری نے ریڈیو پاکستان کی پالیسیز کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ریڈیو سے ریٹائرڈ سابق کنٹرولر ریاض دین کو نیوز اینڈ کرنٹ افیئر چینل کے فنڈ سے ماہانہ اعزازیہ جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ریڈیو پاکستان کی پالیسی کے مطابق 60 سال سے زیادہ عمر کے حامل فرد کو کسی بھی شعبے میں ملازمت نہیں دی جاسکتی، نہ ہی ریڈیو سے ریٹائرڈ ملازم کو رقم ادا کی جاسکتی ہے۔ قبل ازیں پالیسی کے تحت بڑی تعداد میں ریڈیو ملازمین کی ملازمت کے کنٹریکٹ منسوخ کیے گئے۔

دوسری جانب مئی 2020ء سے کنٹرولر کرنٹ افیئرز طارق چوہدری نے ریڈیو پالیسی کے خلاف سابق ریٹائرڈ ملازم کو اسکرپٹ کی مد میں معاوضہ ادا کرنا شروع کردیا، تاہم 10 سال سے زیادہ عرصے سے کام کرنے والے ڈرائیورز، نائب قاصد اور اے ایمز سمیت دیگر کے روزگار ختم کرنے کی تیاری ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: موٹر وے زیادتی کیس، مرکزی ملزم عابد علی قاتل نکلا

Related Posts