محسن عباس کی شرکت پر رابعہ انعم نے شو کا بائیکاٹ کردیا، ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رابعہ انعم نے ندا یاسر کے شو میں محسن عباس حیدر کو بلائے جانے کی وجہ سے شو میں شرکت کرنے سے معذرت کرلی۔

ندا یاسر کے مارننگ شو میں میزبان اور نیوز اینکررابعہ انعم کو بطور مہمان مدعو کیا گیا۔ اسی قسط میں فضا علی اور محسن عباس نے بھی مہمان کے طور پر شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 میں شاہ رخ خان بھی نظر آئینگے

رابعہ انعم نے لائیو شو کے دوران ندا یاسر سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس شو کا مزید حصہ نہیں بن سکتی کیوں کہ کچھ غلطیوں کی معافی ہوتی ہیں لیکن کچھ غلطیاں عمر بھر ساتھ رہتی ہیں۔

رابعہ نے کہا کہ انہیں بتایا گیا تھا کہ شو میں فضا علی مہمان ہیں تاہم انہیں یہ علم نہیں تھا کہ محسن عباس بھی اس شو کا حصہ ہوں گے۔ اسی لئے میں کوئی ایسی مزید غلطی نہیں کرنا چاہتی جس سے گھریلو تشدد کو فروغ ملے۔

رابعہ نے یہ کہتے ہوئے شو سے واک آؤٹ کیا اور معذرت کی کہ میں نے اپنے حصے کا چھوٹا سا کام کردیا ہے، ہوسکتا ہے کہ میری اس کوشش سے میری میری چھوٹی بیٹی یا کوئی دوست گھریلو تشدد کا نشانہ نہ بنے۔

سوشل میڈیا پر رابعہ انعم کے واک آؤٹ کی کلپ وائرل ہورہی ہے۔

رابعہ نے شو سے جاتے جاتے مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر اور چینل کی انتظامیہ سے بھی معافی مانگی۔ تاہم چینل کی انتظامیہ نے شو کی قسط کے اس حصے کو ایڈیٹ کرکے پیش کیا۔

مگر لائیو شو کی چند کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں ۔

Related Posts