کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہرقائد میں چاند کو گراں فروشوں کا راج، حکومتی پرائس لسٹ کی دھجیاں اڑا دیں
شہرقائد میں چاند کو گراں فروشوں کا راج، حکومتی پرائس لسٹ کی دھجیاں اڑا دیں

کوئٹہ میں مرغی کا گوشت 20 روپے اضافے کے بعد 400 روپے فی کلو ہو گیا جبکہ چینی پر 2 روپے 64 پیسے فی کلو اضافے کے بعد 97 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔

کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 20 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ، چند روز قبل مرغی کا گوشت 380 اور اس سے پہلے 340 روپے میں فروخت کیا جارہا تھا۔

مارکیٹ ذرائع کا بتانا ہے کہ مرغی کی قلت اور سپلائی میں کمی کے باعث مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی عالمی تجارتی تنظیم میں اہم کامیابی، کمیٹی کی صدارت مل گئی

دوسری طرف ملک کے دیگر حصوں میں ایک ہفتے کے دوران مرغی کا گوشت 13 روپے 30 پیسے فی کلو مہنگا ہوگیا، چینی پر 2 روپے 64 پیسے بڑھ گئے، فی کلو اوسط قیمت 96 روپے اڑسٹھ پیسے ہوگئی۔

ادارہ شماریات رپورٹ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ماش کی دال پر 3 روپے 64 پیسے کا اضافہ ہوگیا جبکہ مسور کی دال ایک روپیہ 37 پیسے مہنگی ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق آٹے کا بیس کلو کا تھیلا  8 روپے سستا ہوگیا، کراچی میں دودھ کی قیمت میں 10روپے فی لیٹر اضافہ ہوگیا۔

Related Posts