کوئٹہ سریاب ٹرانسمیشن کی زمین پر قبضے کی کوششوں کا انکشاف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئٹہ سریاب ٹرانسمیشن کی زمین پر قبضے کی کوششوں کا انکشاف
کوئٹہ سریاب ٹرانسمیشن کی زمین پر قبضے کی کوششوں کا انکشاف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ: ریڈیو پاکستان بلوچستان کی سی بی اے یونین کا کہنا ہے کہ سریاب روڈ پر اہم ترین ادارے کی زمین سریاب ٹرانسمیشن کی زمین پر قبضہ عوامی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہوگا۔

ریڈیو بلوچستان کے کارکنان اور سی بی اے  یونین نے انکشاف کیا ہے کہ غیر قانونی طریقے سے سریاب ٹرانسمیشن کی زمین پر قبضے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

نظریاتی سرحدوں کے محافظ ریڈیو پاکستان بلوچستان کے ٹرانسمیشن سے بلوچی پشتو بروھی اور دیگر زبانوں کے پروگرام پیش کیے جاتے ہیں پاکستان کے اس اہم ترین ادارے کی زمین پر غیر قانونی قبضہ نہ صرف مقامی عوام کے حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ پاکستان کی ترقی میں بہترین کردار ادا کرنے والے ریڈیو پاکستان کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔

سی بی اے یونین کا کہنا ہے کہ ریڈیو پاکستان سریاب ٹرانسمیشن  سے صوت القرآن چینل کی نشریات جاری ہیں جو صوبے بھر میں اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لئے اہم ہیں۔

ریڈیو پاکستان کی سی بی اے یونین کا کہنا ہے کہ ریڈیو پاکستان سریاب روڈ کی زمین پر سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے لیے کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

ریڈیو پاکستان بلوچستان کے ملازمین کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت جس جگہ پر سپورٹس کمپلیکس بنانے کا ارادہ رکھتی ہے وہاں قریب ہی دو بڑے اسپورٹس گراؤنڈز ہیں،

ریڈیو پاکستان سریاب ٹرانسمیشن کی زمین پر اسپورٹس کمپلیکس بنانے کا ارادہ رکھنے والے صوبائی حکومت اگر پہلے سے موجود اسپورٹس گراؤنڈز پر تھوڑی سی توجہ کر لیں تو شاید صوبے بھر کے نوجوانوں کو ان کے حقوق مل جائیں اور تعلیم و اطلاعات کے حوالے سے پاکستان کے سب سے بڑے ادارے اور نظریاتی سرحدوں کے محافظ ریڈیو پاکستان کو بچا لیا جائے۔

سی بی اے یونین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے وجود میں آنے کا اعلان کرنے والی پاکستان براڈ کاسٹنگ سروس جس کا بعد میں نام تبدیل کر کے ریڈیو پاکستان رکھا گیا تھا اس کی ترقی کے لیے کام کیا جائے نہ کہ اس کی زمین پر ٹرانسمیشن کو ختم کرکے کوئی اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : افسران عید کے ایام میں شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں، آئی جی اسلام

Related Posts