پی ایس ایل 8 نمائشی میچ: کوئٹہ نے پشاور کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دیدی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل 8 نمائشی میچ: کوئٹہ نے پشاور کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دیدی
پی ایس ایل 8 نمائشی میچ: کوئٹہ نے پشاور کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دیدی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کا نمائشی میچ کوئٹہ میں کھیلا گیا، جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 3 رنز سے زیر کردیا۔

پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے نمائشی میچ میں ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں پشاور زلمی کو 185 رنز کا ہدف دیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیئے گئے 185 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بناسکی، پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم 18 گیندوں پر 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے افتخاراحمد نے94 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ کپتان سرفراز احمد 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ کوئٹہ کے افتخار 94 اور خوشدل شاہ 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل8 کے نمائشی میچ سے قبل کوئٹہ میں خودکش دھماکہ

افتخار احمد نے پشاور زلمی کے وہاب ریاض کے آخری اوور میں 6 چھکے لگا کر سب کو حیران کردیا،وہاب ریاض نے تین جبکہ عامر جمال اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

Related Posts