اعظم اورسرفراز پھر مرد میدان ، گلیڈی ایٹرز نے کنگز کو شکست دے دی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Quetta Gladiators beat Karachi Kings by five wickets

کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کپتان سرفراز احمد اور نوجوان بلے باز اعظم خان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے تھے۔ہوم ٹیم کی جانب سے کوئی بھی کھلاڑی بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب نہ ہوسکا، تاہم تمام کھلاڑیوں کی اوسط بیٹنگ کے باوجود کراچی کنگز کی ٹیم 150 رنز کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب ہوئی۔

ایلکس ہیلز 29، بابر اعظم 26، افتخار احمد 25 اور کیمرون ڈیلپورٹ 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے 3، ٹائمل ملز نے 2 جبکہ سہیل خان اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں شین واٹسن اور جیسن رائے نے اچھا آغاز فراہم کیا۔

مزید پڑھیں:پاکستان سپر لیگ کے کھلاڑی ہمارے ہیرو ہیں،ایتھلیٹ نسیم حمید

41کے مجموعے پر شین واٹسن آئوٹ ہوئے تو جیسن رائے بھی 54 اور احمد شہزاد 55 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے۔تین وکٹیں گنوانے کے بعد کپتان سرفراز احمد اور نوجوان اعظم خان نے ٹیم کو سیزن کی دوسری کامیابی کی جانب بڑھایا۔

اعظم خان نے 46 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جبکہ سرفراز احمد 37 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔میچ سنسنی خیز لمحات میں داخل ہوا تو 19ویں اوور کی آخری گیند پر آل رانڈر انور علی نے چھکا لگا کر ٹیم کو فتح دلوادی۔

کراچی کنگز کی جانب سے عماد وسیم اور کرس جورڈن ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے جبکہ کوئٹہ کے دیگر 3 کھلاڑی رن آٹ ہوئے۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 156 رنز بنائے ۔

جس کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شین واٹسن اور جیسن روئے نے اننگز کا آغاز کیا لیکن دونوں ہی بدقسمتی سے رن آئوٹ ہوگئے، واٹسن 27 اور روئے 17 رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہوئے۔

احمد شہزاد کے 11 رنز پر آئوٹ ہونے کے بعد کوئٹہ کی مشکلات میں اضافہ ہوا تاہم کپتان سرفراز احمد نے معین خان کے بیٹے اعظم خان کے ساتھ ملکر ذمہ داری سے اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا۔

بعد ازاں اعظم خان بھی رن آئوٹ ہوئے، وہ 30 گیندوں پر 46 رنز بنانے کے بعد آٹ ہوئے جس میں 2 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔

کپتان سرفراز احمد 37 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔اس سے قبل کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کنگز میں محمد رضوان کی جگہ ایلکس ہیلز جبکہ گلیڈی ایٹرز میں میں احسان علی کی جگہ انور علی اور فواد احمد کی جگہ نسیم شاہ کو پلینگ الیون میں شامل کیا گیا۔

Related Posts