قائدآباد پولیس کی کارروائی، منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار، 3 کلوگرام چرس برآمد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قائدآباد پولیس کی کارروائی، منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار، 3 کلوگرام چرس برآمد
قائدآباد پولیس کی کارروائی، منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار، 3 کلوگرام چرس برآمد

کراچی: قائدآبد پولیس نے خفیہ اطلاع پر منشیات کے سپلائر ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں بھی ملوث تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع پر مظفرآباد کالونی میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو غیر قانونی اسلحے سمیت گرفتار کرکے تین کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی ہے۔

قائد پولیس کے مطابق ملزم اختر زیب عرف عالم زیب عادی مجرم ہے اور متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے. گرفتار ملزم نے ضلع ملیر اور کورنگی میں منشیات فروشوں کو منشیات سپلائی کرنے کا اعتراف کیا۔

ملزم کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات اکھٹی کی جا رہی ہیں۔ گرفتار ملزم نے اسلحے کے زور پر شہریوں سے موبائل فون اور کیش چھیننے کا بھی انکشاف کیا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کیخلاف ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔ ملزم سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔ ملزم سے اس بارے میں تفتیش کی جاری ہے کہ وہ چرس سے لاتا ہے اور کن کن افراد کو سپلائی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں خاتون اور بچے کو قتل کرنے والے ملزم نے پولیس کو گرفتاری دے دی

Related Posts