قائداعظم ٹرافی میں لاہور کے سعد نسیم کی سنچری، فیصل آباد کے احمد صفی عبداللہ کی8 وکٹیں

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش

قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے دن کے کھیل کی خاص بات لاہور وائٹس کے سعد نسیم کی ناقابلِ شکست سنچری اور فیصل آباد کے احمد صفی عبداللہ کی جانب سے 8 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانا تھا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں راولپنڈی اور فاٹا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے دوسرے دن فاٹا نے پانچ وکٹوں پر196 رنز پر پہلی اننگز شروع کی اور پوری ٹیم 318رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کو ایشیا کپ کیلئے سری لنکا کو اچھے مارجن سے شکست دینا ہوگی۔معین خان

محمد سرور نے آٹھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے76 رنز بنائے اس سے قبل پہلے روز محمد عثمان 99 اور خوشدل شاہ 64 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔بلاول بھٹی نے89 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔

کھیل ختم ہونے پر راولپنڈی نے پہلی اننگز میں 129 رنز بنائے تھے اور اس کی8 وکٹیں گرچکی تھیں۔ ثمین گل نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے41 رنز دے کر6 وکٹیں حاصل کیں۔

ایبٹ آباد میں پشاور ریجن اور کراچی ریجن کے میچ کے دوسرے دن کراچی ریجن کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں332 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان سرفراز احمد جو گزشتہ روز28 رنز پر تھے پانچ چوکوں کی مدد سے66 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پہلے دن خرم منظور نے87 اور اسد شفیق نے70 رنز بنائے تھے۔پشاور کی طرف سے محمد الیاس نے 85 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔دوسرے دن کھیل ختم ہونے پر پشاور ریجن نے پہلی اننگز میں 231 رنز بنائے تھے اور اس کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

صاحبزادہ فرحان نے بارہ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 85 رنز اسکور کیے۔اسرار اللہ نے59 رنز بنائے۔ ان دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 127 رنز کا اضافہ کیا۔لاہور وائٹس اور لاہور بلوز کے درمیان میچ کے دوسرے دن لاہور بلوز کی ٹیم248 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

میچ میں حسین طلعت اور جنید علی کی نصف سنچریاں شامل تھیں۔احمد بشیر نے چار اور عامر جمال نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں لاہور وائٹس نے کھیل کے اختتام پر سات وکٹوں پر254 رنز بنائے تھے۔سعد نسیم نے دس چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 103رنز بنائے اور وہ ناٹ آؤٹ ہیں۔

شعیب اختر اسٹیڈیم راولپنڈی میں ملتان ریجن اور فیصل آباد ریجن کےدرمیان کھیلے جانے والے میچ کے دوسرے دن ملتان کی ٹیم پہلی اننگز میں 233 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی

۔زین عباس65 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ فیصل آباد کی طرف سے سلو لیفٹ آرم اسپنر احمد صفی عبداللہ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے62 رنز دے کر8 وکٹیں حاصل کیں۔

فیصل آباد ریجن نے کھیل کے اختتام پر178 رنز بنائے تھے اور اس کے5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔آصف علی 12 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 62رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔