اسٹیڈیم میں قاسم سلیمانی کا مجسمہ، سعودی کلب نے ایرانی کلب کیساتھ فٹبال میچ منسوخ کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایران کے شہر اصفہان میں جاری اے ایف سی چیمپیئنز لیگ میں سعودی فٹبال کلب ’الاتحاد‘ کا ایرانی فٹبال کلب سباھان کے ساتھ میچ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

 یہ میچ اس وقت باقاعدہ طور پر منسوخ ہوا جب سعودی کھلاڑیوں اور حکام نے اسٹیڈیم میں قاسم سلیمانی کے مجسمے دیکھ کر میدان میں اترنے سے انکار کر دیا۔

قاسم سلیمانی ایران کے پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ تھے اور جنوری 2020 میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

سعودی فٹبال ٹیم کا گروپ سی کا دوسرا میچ پیر کی شام سات بجے ہونا تھا لیکن سعودی کھلاڑیوں نے عندیہ دیا کہ جب تک مجسمے ہٹائے نہیں جاتے، وہ میچ نہیں کھیلیں گے۔

صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ڈیڑھ گھنٹے کا وقت لینے کے بعد، سعودی وفد نے فوری طور پر گراؤنڈ چھوڑ دیا اور وہ وطن واپس جانے کے لیے ایئرپورٹ روانہ ہو گئے۔

اس کے بعد اے ایف سی نے ایک بیان جاری کیا جس کے مطابق ’اے ایف سی چیمپیئنز لیگ 2023/24 میں سعودی الاتحاد فٹبال کلب اور ایرانی سباھان فٹبال کلب کا اصفہان کے نقشِ جہاں اسٹیڈیم میں گروپ سی کا میچ غیرمتوقع حالات کی وجہ سے منسوخ ہو گیا ہے۔‘

’اے ایف سی کھلاڑیوں، میچ کے متعلق دیگر عملے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی سلامتی اور تحفظ کے عزم کو دہراتا ہے۔‘ ’اب یہ معاملہ متعلقہ کمیٹیوں کو بھیجا جائے گا۔‘

سعودی اسپورٹس کمپنی ایس ایس سی اسٹیشن نے کہا ہے کہ ’سعودی فیڈریشن کے کھلاڑی ایران کے سباھان اصفہان اسٹیڈیم میں قاسم سلیمانی کا مجسمہ دیکھ کر کھیلے بغیر چلے گئے اور میچ منسوخ کردیا گیا۔‘ سعودی فیڈریشن نے میچ کی منسوخی کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ ’ہم اپنے کھلاڑیوں کی سلامتی کے پابند ہیں۔‘

Related Posts