ہوٹل میں تصادم، قاسم سوری نے مخالفین کیخلاف مقدمہ کی درخواست دیدی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Qasim Suri filed a case against the opponents

اسلام اآباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما قاسم سوری نے ہوٹل میں سیاسی کارکنوں سے تصادم کے بعد مخالفین کیخلاف مقدمہ کی درخواست دیدی۔

قاسم سوری نے تھانہ کوہسارکودی جانیوالی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ سحری کے لیے کوہسار مارکیٹ گئے تھے، میرے ساتھ ٹیبل پر عدیل مرزا اور خالد بھٹی بیٹھے ہوئے تھے جبکہ دوسرے ٹیبل پر ڈاکٹرعارف اور خواتین بیٹھی تھیں،کچھ لوگ جتھے کی صورت میں وہاں آگئے اور پی ٹی آئی کے خلاف نعرے لگائے۔

مزید پڑھیں:مسجد نبویﷺ میں نعرے بازی پر پاکستانیوں پرجرمانہ ،5 سال قید،سعودیہ میں تاحیات داخلہ بند

قاسم سوری نے دعویٰ کیا کہ ملزمان ڈنڈوں سے حملہ آور ہو گئے، وہ للکارے رہےکہ وہاں سےکوئی زندہ بچ کر نہیں جائےگا، اس پر وہاں موجودلوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔وہاں موجودلوگوں نے بیچ بچاؤ کراکر ہماری جان بخشی کرائی۔

یاد رہے کہ آج صبح اسلام آبادکی کوہسار مارکیٹ میں پاکستان تحریک انصاف اور جمہوری وطن پارٹی کارکنوں میں ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا تھاجس میں قاسم خان سوری ودیگر بھی شامل تھے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی نورعالم خان کو ہوٹل میں ہراساں کرنے پر بھی جھگڑے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں پیپلزپارٹی کے مصطفیٰ نوازکھوکھر اورفیصل کریم کنڈی بھی شامل تھے۔

Related Posts