غیر سرکاری تنظیم کا میٹرک و انٹر بورڈ میں تعینات او پی ایس افسران کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی : انسانی حقوق کی ایک غیر سرکاری تنظیم نے سندھ کے تعلیمی بورڈز کی زبوں حالی کے اصل زمہ داران اوپی ایس  اور ایکس کیڈر کے افسران جو کہ غیر قانونی طور پر سیکریٹری اور ناظم امتحانات کے عہدوں پر براجمان ہیں کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس سلسلے میں پیٹیشن بھی تیار کرلی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان نا اہل افسران کی وجہ سے سندھ میں تعلیمی بورڈز کا نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے، جس کے لئے ضروری ہے کہ اُن کی جگہ اہل اور قابل افسران کی تعیناتی عمل میں لائی جائے تاکہ صوبے کے لاکھوں بچوں کا مستقبل محفوظ ہو۔

آئینی درخواست میں لکھا گیا ہے کہ سن 2000 کے پہلی دہائی میں سفارشی طور پر اعلی عہدوں پر فائز ہونے والے افسران نے جو روایت ڈالی تھی اُس کا تسلسل ابھی تک جاری ہے، جس کی وجہ سے تعلیمی نظام میں مزید تباہی پھیل رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر کی خوشیاں، پاکستان ریلوے کا 2 اسپیشل ٹرین چلانے کا اعلان

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ان غیر قانونی طور پر تعینات افسران کو ہٹا کر ایک صاف و شفاف طریقے سے اہل و قابل افسران کو تعینات کیا جائے تاکہ لاکھوں بچوں کا مستقبل محفوظ ہوسکے۔

ذرائع کے مطابق  پیٹیشن عید کی چھٹیوں کے بعد داخل کر دی جائے گی، جس میں ماہرین تعلیم سے بھی مشاورت کی گئی ہے۔