راشن کی تقسیم میں لائنیں لگواکر لوگوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے، قاری عثمان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راشن کی تقسیم میں لائنیں لگواکر لوگوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے، قاری عثمان
راشن کی تقسیم میں لائنیں لگواکر لوگوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے، قاری عثمان

کراچی:جمعیت علماء اسلام کے رہنماء قاری محمد عثمان نے کہا کہ سرکاری راشن میں 60 فیصد منظور نظر اور باقی پیپلزپارٹی،ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے عہدیداروں میں بندر بانٹ ہورہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ویسٹ دینی مدارس کے طلباء اور اساتذہ کی دشمنی میں نمبر 1 پر ہیں۔

کمشنر کراچی،تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز،حکومتی وزراء خود وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے کئے پر پانی پھیر رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ویسٹ کو مدارس مساجد فوبیا ہوگیا ہے۔ راشن کی تقسیم میں لائنیں بناکر لوگوں کو گولیوں کا نشانہ بنانا بدترین ظلم ہے۔

قاری محمد عثمان، مفتی محمد نعیم سے ملاقات،مولانا عنایت اللہ خان کے بڑے بھائی تحسین اللہ استاد کے انتقال پر اظہار تعزیت اوردعائے مغفرت کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔

اس موقع پر مولانا فتح اللہ،مولانا سیف اللہ ربانی، مولانا محمد زبیر، قاری نورالہی، مولانا اسرار الحق، مفتی علیم الحق،مولانا عمر گلاب اور دیگر علماء کرام موجود تھے۔

قاری محمد عثمان نے کہا کہ سرکاری راشن کی تقسیم میں کمشنر کراچی سمیت پوری انتظامیہ وزیر اعلی سندھ کے اعلان اور اقدامات کو غلط ثابت کرنے پر تلی ہوئی ہے۔

حکومت کے راشن تقسیم کے اعلانات ڈھونگ کے سوا کچھ نہیں۔ مستحقین تڑپ رہے ہیں اور انتظامیہ اپنوں کو نوازنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ستم بالائے ستم یہ ہے کہ کرونا وائرس کے لاک ڈاؤن سے نڈھال عوام اور خواتین کو لائنوں میں کھڑے کرنے کے بعد جس بے عزتی، بے حرمتی سے مارا پیٹا جارہاہے اسکی مثال نہیں ملتی۔

یہاں تک کہ لاٹھی چارج اور ڈنڈے برسانے کے بعد بیدردی سے گولیاں چلائی جارہی ہیں جس سے کئی لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔

قاری محمد عثمان نے کہا کہ یہ بات ثابت ہورہی ہے کہ کرونا وائرس کا اصل ہدف دینی مدارس مساجد اور تبلیغی جماعت کو بنادیا گیا ہے۔

مساجد و مدارس کے بارے تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کیساتھ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کے مشترکہ اعلامیے کو غلط رنگ دیکر نیا محاذ کھڑا کرنے کی مذموم کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

Related Posts