جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما قاری محمد عثمان نے کراچی کے علاقے شیرشاہ کے قریب نورس چورنگی کے قریب راشن تقسیم کے دوران بدنظمی میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سائٹ ایریا میں راشن کی خودساختہ تقسیم کے دوران قیمتی جانوں کے ضیاع کا ذمہ دار کون ہے؟
انہوں نے کہا کہ فیکٹری مالکان اگر اس اچھے عمل میں کسی دینی ادارے کی مدد لے لیتے تو یہ سانحہ رونما نہ ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں:
اسرائیل نے جاسوسی کیلئے اپنا سیٹیلائٹ لانچ کر دیا، ویڈیو سامنے آگئی
انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات سے پہلے 100 بار سوچا جائے کہ موجودہ تباہ کن حالات میں اتنا بڑا کام کیسے کیا جاسکتا ہے؟ راشن کی تقسیم کے نام پر عوام کی جان خطرے میں ڈالنا کہاں کی خدمت ہے؟
انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔