اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت کی نالائقی کی وجہ سے اداروں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔
رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ نے کہاکہ جنرل کیانی کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق پارٹی میں بہت بحث ہوئی تھی، ہمارے دورمیں ملک کی صورتحال ایسی تھی کہ توسیع کرنی پڑی، ہم نے اس وقت بھی کہا تھا کہ جنرل کیانی کی مدت ملازمت میں توسیع مجبوری میں کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں جنرل کیانی کی مدت ملازمت میں توسیع طریقہ کار کے مطابق کی گئی لیکن حکومت کی نالائقی کی وجہ سے اداروں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، حکومت قانون سازی میں اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلتی تو احتجاج نہ کرتے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے آج حکومت کو آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں6 ماہ مشروط توسیع کی اجازت دیتے ہوئے حکومت کو 6ماہ میں قانون سازی کی ہدایت کردی ہے۔
مزید پڑھیں: آرمی چیف جنرل قمر جاوید جاجوہ کی مدت ملازمت میں 6ماہ کی توسیع