اقلیتوں کو دیوار سے لگانا مودی حکومت کا نظریہ ہے، وزیر اطلاعات شبلی فراز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم نے بلیک میلنگ کا لفظ ان کیلئے استعمال کیاجو ہر معاملے پر سیاست کرتے ہیں، شبلی فراز
وزیراعظم نے بلیک میلنگ کا لفظ ان کیلئے استعمال کیاجو ہر معاملے پر سیاست کرتے ہیں، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ اقلیتوں کو دیوار سے لگانا مودی حکومت کا نظریہ ہے، بھارتی غیر قانونی مقبوضہ کشمیر میں ایک سال سے زائد عرصے سے لاک ڈاؤن ہے،مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے۔

بھارت میں اسلاموفوبیا کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ بھارتی حکومت نے تعصبانہ رویوں پر مبنی بیانیے کو فروغ دیا ہے۔

مودی حکومت بھارت میں مسلمانوں کو سماجی اور سیاسی طور پر نقصان پہنچا رہی ہے۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی اسلام مخالف نظریات کے حوالے سے ایک تاریخ رکھتے ہیں۔

بطور وزیراعلیٰ گجرات نریندر مودی کے مسلمانوں کے خلاف اقدام تاریخ کا حصہ ہیں۔ بھارتی غیر قانونی مقبوضہ کشمیر میں مظالم بھی دنیا کے سامنے ہیں۔

قبلہ ایاز نے کہا کہ بھارتی انتہا پسندوں نے کورونا وباء کو بھی تعصب کے طور پر استعمال کیا۔ عالمی میڈیا میں بھارت کے تعصبانہ رویے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

Related Posts