پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے، مختلف شہروں میں خوف و ہراس

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Punjab shaken by 4.8 magnitude earthquake, causing distress in major cities

پنجاب کے مختلف شہروں میں جمعرات کے روز 4.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اچانک زلزلے سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پاکستان سیزمالوجیکل سینٹر کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے لاہور، جہلم، سرائے عالمگیر، ننکانہ صاحب اور جلال پور بھٹیاں میں محسوس کیے گئے۔ ان جھٹکوں نے شہریوں کی حفاظت کے حوالے سے خدشات کو جنم دیا ہے۔

زلزلے کے جھٹکے کالا باغ، گجرات، وزیر آباد، چنیوٹ، شاہ کوٹ، اور بھلوال میں بھی محسوس کیے گئے۔ پاکستان سیزمالوجیکل سینٹر کے مطابق زلزلے کی گہرائی 15 کلومیٹر تھی اور اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.8 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز کھاریاں کے قریب تھا۔تاحال زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

پاکستان میری ٹائم ایجنسی نے بھارتی جہاز کے ڈوبتے عملے کی جان بچالی

اس سے قبل رواں سال نومبر میں اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ان جھٹکوں کا مرکز افغانستان کے ہندوکش کے علاقے میں تھا جبکہ زلزلے کی شدت 5.3 اور گہرائی 220 کلومیٹر تھی۔ یہ جھٹکے چترال، بونیر، پشاور، ایبٹ آباد، شانگلہ، ملاکنڈ، سوات، صوابی، چارسدہ، مردان، ہنگو، مانسہرہ، خیبر، باڑہ، لنڈی کوتل، جمرود اور تیراہ سمیت کئی علاقوں میں محسوس کیے گئے تھے۔

زلزلے کے ان جھٹکوں نے ایک بار پھر ان علاقوں میں زلزلہ سے محفوظ انفراسٹرکچر کی اہمیت پر زور دیا ہے، تاکہ مستقبل میں ممکنہ نقصانات سے بچا جا سکے۔

Related Posts