سیالکوٹ : پنجاب پولیس کے انسانیت سوز کارناموں میں ایک اور اضافہ ہوگیا،سیالکوٹ کے تھانہ بمبانوالہ پولیس نے ظلم کی نئی داستان رقم کردی، ایس ایچ او اشرف گجر کی خواتین کو بالوں سے پکڑ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں سیالکوٹ کے تھانہ بمبانوالہ کے ایس ایچ او اشرف گجر کوخواتین کو بالوں سے پکڑ کر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ایس ایچ او اشرف گجر خواتین کو بالوں سے پکڑ کر تشدد کرتا رہا
سیالکوٹ کے تھانہ بمبانوالہ پولیس نے ظلم کی نئی داستان رقم کر دی ایس ایچ او اشرف گجر خواتین کو بالوں سے پکڑ کر تشدد کرتا رہا@OfficialDPRPP
#PMIKinNaran pic.twitter.com/1HiJNdKtvG— Rao Aqil 🇵🇰 (@RaoAqil7) June 28, 2021
وائرل ہونے والی ویڈیو میں پولیس گھر کے اندر موجود ہے جبکہ اس وقت صرف گھر میں خواتین دکھائی دے رہی ہیں اور پولیس نے بغیر لیڈی پولیس کے گھر میں گھس کر خواتین پر تشدد کیا اور افسوسناک طریقے سے ان کو پولیس موبائل میں تھانے لیجایا گیا۔
مزید پڑھیں: پنجاب پولیس کا کارنامہ،رشوت لیکر لاہور میں چوکی ہی بیچ ڈالی