پرانا نظام اب نہیں چل سکتا،نئے پاکستان میں پرانے مائنڈسیٹ کو تبدیل کرنا ہے،وزیر اعظم

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
imran khan chairs meeting

لاہور:وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں امن وامان اور گورننس کے نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے،ہم نے نئے پاکستان میں پرانے مائنڈسیٹ کو تبدیل کرنا ہے، پرانا نظام اب نہیں چل سکتا،اس وقت پاکستان ایک نازک دور سے گزر رہا ہے جس کے لیے معاشی استحکام ضروری ہے۔

ہم نے اپنے دور حکومت میں افسران کو ہر قسم کے سیاسی دبا ئوسے آزاد کیا ہے ،افسران نے سب کام میرٹ پر کرنے ہیں اور کسی سیاسی شخصیت کا کوئی بھی ناجائز کام ہر گز نہیں کرنا۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت صوبائی بیوروکریسی اور پولیس کے سینئرافسران کا اجلاس ہوا۔اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان اور آئی جی پولیس شعیب دستگیر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں :حکومتی کوششوں کی وجہ سے آج ملک میں معاشی استحکام ہے ،عمران خان

اجلاس میں وزیر اعظم کے معاونین خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، سید ذوالفقار بخاری اور بیرسٹر شہزاد اکبر نے بھی شرکت کی ۔ وزیر اعظم عمران خان نے نئی تعیناتیوں پر افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 60کی دہائی میں پاکستان کی گورننس، بیوروکریسی اور پالیسیز کی مثالیں دی جاتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان ایک نازک دور سے گزر رہا ہے جس کے لیے معاشی استحکام ضروری ہے،معیشت مستحکم ہو رہی ہے جس پر اپنی معاشی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی اور دیگر عہدوں پر تعیناتیاں میرٹ پر کی گئی ہیں، ہم نے اپنے دور حکومت میں افسران کو ہر قسم کے سیاسی دبا ئو سے آزاد کیا ہے ،آپ نے سب کام میرٹ پر کرنے ہیں اور کسی سیاسی شخصیت کا کوئی بھی ناجائز کام ہر گز نہیں کرنا۔

معاشی ترقی کے لیے ایک قابل بیوروکریسی کا بہت اہم کردار ہے۔ پنجاب میں امن وامان اور گورننس کے نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ ہم نے نئے پاکستان میں پرانے ماینڈ سیٹ کو تبدیل کرنا ہے، پرانا نظام اب نہیں چل سکتا۔

عوام کی خدمت کرنا آپ کا اولین فرض ہے، افسران کی مدت ملازمت کو تحفظ فراہم کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ غریب آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کے لیے کوشش کریں،بچوں کے خلاف جرائم کی روک تھام پر خصوص توجہ دیں۔

آپ کا کام کمزور کو طاقتور کے خلاف تحفظ فراہم کرنا ہے ،آپ کے پاس قانونی اتھارٹی ہے مگر یہ طاقت صرف اور صرف عوام کی خدمت اور ان کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لئے استعمال کی جائے، عوام کی خدمت آپ پر فرض ہے ۔

پہلے تھانوں میں طاقتور کو تحفظ فراہم کیا جاتا تھا،اب آپ کی ذمہ داری ہے کہ غریب کو طاقتور کے خلاف تحفظ فراہم کریں۔علاوہ ازیںوزیر اعظم عمران خان سے نئے چیف سیکرٹری میجر (ر) اعظم سلیمان خان اور نئے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کااجلاس 11دسمبر کو طلب کرلیا

آئی جی شعیب دستگیر نے وزیر اعظم عمران خان کو پولیس رویے میں بہتری کیلئے اپنے وژن اورامن و امان کی بہتری کیلئے مستقبل میں اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے نئے آئی جی کو تمام وابستگیوں سے بالاتر ہوکر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے ۔

وزیر اعظم عمران خان نے تھانہ کلچر کی تبدیلی کیلئے کیلئے سفارشات کو حتمی شکل دینے کی بھی ہدایات دیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے نئے چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر)اعظم سلیمان کو بھی دبائوسے بالاتر ہوکر کام کرنے کی ہدایت کی۔

Related Posts