راولپنڈی :پنجاب بھر کے 9 تعلیمی بورڈ کے نویں اور گیارہویں جماعت کے طلباء کو بغیر امتحان کے اگلی جماعت میں ترقی دینے کی تیاری مکمل کرلی گئی۔
اس ضمن میں محکمہ تعلیم پنجاب کی سفارشات پر مبنی سمری حتمی منظوری کے لیئے گورنر پنجاب چوہدری سرور کے پاس پہنچ گئی ہےجنھوں نے اگلے چند دنوں میں اس سمری کی باقاعدہ منظوری دینی ہے۔
سمری منظوری کے بعد پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے امور کے دیکھ بھال اور پالیسی بنانے والی پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کو ارسال کی جائے گی بعد ازاں پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین تمام تعلیمی بورڈز کے نویں اور گیارہویں کو ترقی دینے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
ذرائع کے مطابق تیار کی جانے والی سفارشات کے مطابق نویں کے طلباء کو دسویں اور گیارہویں کے طلباء کو بارہویں کے نتائج کے مطابق نمبر آلاٹ کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:ملک کے 29 تعلیمی بورڈز سے طلباء کے مسائل پر مشاورت جاری ہے۔وزیرِ تعلیم