پنجاب حکومت نے حفیظ سینٹر کے متاثرین کیلئے 2 ارب کا امدادی پیکیج تیار کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Punjab govt prepares Rs 2b relief package for affectees of Hafeez Center inferno

لاہور :پنجاب حکومت نے حفیظ سینٹر میں آگ لگنے سے متاثرہ افراد کی مدد کے لئے 2 ارب روپے کے امدادی پیکیج کا منصوبہ بنایا ہے۔ کمشنر آفس نے آتشزدگی سے ہونے والے نقصان سے متعلق رپورٹ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو ارسال کردی۔

رپورٹ کے مطابق متاثرین کو متبادل دکانیں دینے کے لئے ایک ورکنگ پیپر تیار کیا گیا ہے اور تجارتی مرکز کو ہونے والے مجموعی نقصان کا تخمینہ 2 ارب روپے لگایا گیاہے۔ پنجاب حکومت متاثرین کوپنجاب بینک سے مالی اعانت کی سہولت فراہم کرے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب روزگار اسکیم کے تحت 5 فیصد مارک اپ پر آسان قرض دیا جائے گا اور پنجاب حکومت قرض کا 8 فیصد سبسڈی کے طور پر برداشت کرے گی۔

یہ قرض 5 سے 8 سال تک کی آسان شرائط پر فراہم کیا جائے گا۔ دکانوں کے مالکان اگر چاہیں تو فوری طور پر متبادل دکان بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

حفیظ سینٹر میں متاثرہ دکانیں بھی اصل مالکان کی ملکیت رہیں گی۔ متاثرین کو جلنے والے سامان کی خریداری کے لئے مائیکرو فنانس کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کااجلاس آج ہوگا

حفیظ سینٹر کے دونوں گروپوں کو وزیراعلیٰ ریلیف پیکیج میں شامل کیا گیا ہے جس کا اعلان وزیر اعظم عمران خان یا وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار جلد کریں گے۔

Related Posts