گور نر پنجاب اور صدر آزاد کشمیر کا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے عزم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

governer punjab president AJK
گور نر پنجاب اور صدر آزادکشمیرکامقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کوبےنقاب کرنے عزم

لاہور:گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اور صدر آزادکشمیر مسعود احمد خان نے مشترکہ طورپرمقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اورعزائم کودنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کے عزم کااظہارکیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اور صدر آزادکشمیر مسعود احمد خان کے در میان اہم ملاقاتگور نر ہائوس لاہور میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے ہیلتھ ایم پی اے حنیف پتافی بھی موجود تھے۔

ملاقات میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے علاقوں کے نام تبدیل کر نے کی منصوبہ بندی، بھارتی مظالم اور کشمیر میں 100روزہ کر فیو سمیت دیگر حکومتی اقدامات کی شدید مذمت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اور صدر آزادکشمیر مسعود احمد خان مشتر کہ طور پر بھارت کے ان مظالم اور عزائم کو دنیا بھر میں بے نقاب کر یں گے۔

ملاقات کے بعدمیڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقوں کے نام تبدیل کرنے کے کیلئے بھارت کی منصوبہ بندی امن اور کشمیریوں کے خلاف بہت بڑی سازش ہے جسکے خلاف ہم پوری دنیا میں آواز بلند کر یں گے اور بھارت کے تمام عزائم کو ناکام بنادیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو پوری دنیا میں بھر پور طر یقہ سے اٹھایا ہے اور ہم بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر رہے ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں فوری طور پر مبصرین بھجوائے اورمغربی ممالک کے پارلیمنٹریز کو مقبوضہ وادی میں جانے کی اجازت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو کا 100 واں روز، 80 لاکھ کشمیریوں کی زندگی اجیرن

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیر کا ا سٹیٹس تبدیل کر نا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے اور اب اقوام متحدہ کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کا سخت نوٹس لیں اور فوری طور پر مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم کیا جائے۔

صدر آزاد کشمیر مسعود احمد خان نے کہا کہ بھارت کا مقبوضہ کشمیر بالخصوص مسلم علاقوں کے نام تبدیل کر نے کا مقصد مسلمانوں کی اکثر یت کو اقلیت میں تبدیل کرنا ہے مگر بھارت کے اس منصوبہ کے خطر ناک نتائج نکلیں گے۔

Related Posts