پنجاب حکومت نے لاہور سے دفعہ 144 ختم کر دی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب حکومت نے لاہور سے دفعہ 144 ختم کر دی
پنجاب حکومت نے لاہور سے دفعہ 144 ختم کر دی

اسلام آباد: حکومت پنجاب کے محکمہ داخلہ نے جمعرات کو لاہور میں دفعہ 144 کا نافذ کیا گیا حکم واپس لے لیا جو صوبائی دارالحکومت میں پی ٹی آئی کے جلسے سے قبل بدھ کو نافذ کیا گیا تھا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے لاہور میں جلسہ، جلوس اور ریلی پر گزشتہ روز 7 دن کے لیے پابندی لگائی تھی تاہم دفعہ 144 کی پابندی دوسرے دن ہی ختم کر دی گئی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری آج کے نوٹیفکیشن کے مطابق 7 دن کے لیے جاری کل کا نوٹیفکیشن فوری طور پر واپس لے لیا گیا ہے۔

صوبائی حکومت نے بدھ کو لاہور میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے جلسے سے قبل عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی تھی۔

ایک نوٹیفکیشن میں، محکمہ داخلہ نے کہا کہ ”یہ دیکھا گیا ہے کہ ضلع لاہور کے مختلف مقامات پر روزانہ کی بنیاد پر بڑی تعداد میں ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے کیے جاتے ہیں جس سے نہ صرف سیکیورٹی کو شدید خطرات لاحق ہوتے ہیں بلکہ ٹریفک میں بھی خلل پڑتا ہے اور بڑے پیمانے پر عوام کو تکلیف ہوتی ہے۔

اس میں مزید کہا گیا کہ ریلیوں /مظاہروں میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کی ایک تاریخ بھی ہے، جس میں متعدد پولیس اہلکاروں اور شہریوں نے شہادت نوش کی۔

یہ حکم ایسے وقت میں آیا تھا جب پی ٹی آئی صوبائی دارالحکومت سے اپنی انتخابی مہم شروع کرنے کی تیاری کر رہی تھی۔ پارٹی نے زمان پارک سے داتا دربار تک جلوس کا منصوبہ بنایا تھا۔

اس اقدام کو پی ٹی آئی نے لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

سکندر ذوالقرنین ایڈووکیٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہر میں دفعہ 144 نہیں لگا سکتے، یہ ڈپٹی کمشنر لاہور کا استحقاق ہے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کو ’غیر قانونی‘ قرار دیتے ہوئے، لاہور ہائی کورٹ سے ان احکامات کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

آج سماعت کے آغاز پر پنجاب کے اعلیٰ قانون افسر نے عدالت کو بتایا کہ دفعہ 144 ہٹا دی گئی ہے جو کہ سیکیورٹی خطرات کے باعث لگائی گئی تھی۔”کل ایک حساس دن تھا، اس لیے دفعہ 144 کا نفاذ درست قدم تھا۔”

مزید پڑھیں:سندھ پولیس کے سپاہیوں کو گریڈ5 سے گریڈ7 میں ترقی دیدی گئی

جس پر لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی درخواست نمٹا دی۔

Related Posts