لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب میں انتخابات کیلئے امیدواروں کے تعین کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، پی ٹی آئی امیدواروں کے انٹرویوز کل سے شروع ہوں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت مرکزی قائدین کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر، مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری اور مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجاز چوہدری سمیت دیگر رہنماء شریک ہوئے۔
اجلاس میں اتفاق ہوا کہ پنجاب کے عام انتخابات کیلئے امیدواروں کے انٹرویوز کا کل سے شروع کئے جائیں جبکہ پنجاب کے امیدواروں کے تعین کا عمل ایک ہفتے میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں:آئین اور قانون کے ساتھ سنگین مذاق کیا جا رہا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف
اجلاس میں آئین و عدلیہ پر یلغار اور انتخاب کو التواء میں ڈالنے کی کوششوں کی مزاحمت پر بھی اتفاق کیا گیا، اس دوران قانون کی بالادستی اور آئین کے تحفظ کیلئے وکلاء کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔