غریب دودھ فروش پر 45 ہزار کا جرمانہ، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے خلاف احتجاج کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غریب دودھ فروش پر 45 ہزار کا جرمانہ، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے خلاف احتجاج کا اعلان
غریب دودھ فروش پر 45 ہزار کا جرمانہ، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے خلاف احتجاج کا اعلان

لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غریب دودھ فروش پر 45 ہزار روپے کا بھاری جرمانہ عائد کردیا جس کے خلاف عوامی تحریک نے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غریب کش پالیسی اپناتے ہوئے دودھ فروش پر بغیر نوٹس دئیے 45 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا جبکہ غریب دودھ فروش کے کاروبار کی کل سرمایہ کاری 30 سے 40 ہزار روپے ہے۔

غریب دودھ فروش نے فوڈ اتھارٹی پنجاب کے چیئرمین اور رکنِ اسمبلی تنویر بٹ سے رابطہ کیا لیکن انہوں نے تعاون نہیں کیا جس پر پاکستان عوامی تحریک کے رہنما غلام علی خان نے احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب مل کر غریب کے حق کیلئے آواز اٹھائیں گے۔

عوامی تحریک کے رہنما نے کہا کہ اگر غریب کا جرمانہ کم یا معاف نہ کیا گیا تو ہم پنجاب فوڈ اتھارٹی کے خلاف احتجاجی دھرنا دیں گے جس کے بعد تمام حالات کی ذمہ داری فوڈ اتھارٹی کے افسران پر عائد ہوگی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کو غریب دشمن پالیسی پر نظرِ ثانی کی ضرورت ہے۔

  یہ بھی پڑھیں:  کسٹمز کی کارروائی، 70 ہزار درہم اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

Related Posts