محکمہ تعلیم پنجاب کا صوبے کے 34 اضلاع میں 31 مئی سے کالجز کھولنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمہ تعلیم پنجاب کا صوبے کے 34 اضلاع میں 31 مئی سے کالجز کھولنے کا فیصلہ
محکمہ تعلیم پنجاب کا صوبے کے 34 اضلاع میں 31 مئی سے کالجز کھولنے کا فیصلہ

لاہور: محکمہ تعلیم پنجاب نے 36 میں سے 34 اضلاع کے کالجز اور تمام سرکاری اسکولز 31 مئی سے کھولنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن نے کالجز کھولنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی کالجز پر ہوگا۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق خانیوال اور رحیم یار خان کے اضلاع میں تاحکم ثانی کالجز بند رہیں گے، بقیہ تمام اضلاع میں پیر 31 مئی سے کالجز کورونا ایس او پیز کے تحت کھل جائیں گے۔

نوٹیفکیشن میں 5 جون تک تمام اساتذہ اور ملازمین کو ویکسین لگوانے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے  وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے نام مراسلہ جاری کیا تھا جس میں کورونا وائرس سے شدید متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے نہ کھولنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

مراسلے میں کہا گیا تھا کہ کورونا کے شدید متاثرہ اضلاع میں 6 جون تک تعلیمی ادارے نہ کھولے جائیں۔ صوبے متعلقہ حکام کو تعلیمی اداروں سے متعلق احکامات جاری کریں۔

Related Posts