لاہور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بدھ کے روز پاکستان میں کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کرنے والے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل عملہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کورونا وائرس کے مریضوں کی دیکھ بھال کے فرائض سرانجام دینے والے عملہ اور ڈاکٹروں کو گلدستے بھیجے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس کے 65 نئے کیسز رپورٹ، تعداد 2040 ہو گئی