علامہ اقبال نے شاعری کے ذریعے امن،بھائی چارے کا پیغام دیا،عثمان بزدار

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
Legal action will be taken against ‘unlawful’ rallies: CM Buzdar

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے معاون اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ یوم اقبال کے موقع پر مزار اقبال پر حاضری دی اورفاتحہ خوانی کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مزار اقبال پر حاضری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال نے شاعری کے ذریعے امن،بھائی چارے کا پیغام دیا۔

علامہ اقبال کے افکارپرعمل پیرا ہو کرکامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ علامہ اقبال کا پیغام امید اور خود داری کا ہے،وزیراعظم عمران خان بھی پاکستان کیلئے امید کی کرن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کی بنیاد عدل،انصاف،احساس جیسے اصولوں پررکھی، عمران خان اقبال کے افکارکے مطابق نیاپاکستان بنارہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان بھر میں آج قومی شاعر اور حکیم الامت علامہ محمد اقبال کا 142واں یومِ ولادت ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے جبکہ مصورِ پاکستان علامہ اقبال نے اپنی شاعری سے مسلمانوں میں جذبۂ آزادی بیدار کیا۔

گزشتہ صدی کے بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر، دانشور اور فلسفی علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877ء کو صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں پیدا ہوئے جبکہ آپ نے فلسفے، عربی اور فارسی زبان پر عبور حاصل کیا۔

مزید پڑھیں:پاکستان کو خوشحال بنانے کیلئے علامہ اقبال کی پیروی کی ضرورت ہے۔صدرِ مملکت

پاکستان سمیت دُنیا بھر میں جہاں جہاں اردو اور فارسی شاعری پڑھی اور سمجھی جاتی ہے، علامہ اقبال کو آج یاد کیا جارہا ہے اور اقبالّ شناس ان کے فکر و فلسفے پر مختلف تقاریب کا اہتمام کرنے میں مصروف ہیں۔