مفت خوری ختم، پنجاب کے وزراء بھی ذاتی خرچ پر پٹرول خریدیں گے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٓمفت خوری ختم، پنجاب کے وزراء بھی ذاتی خرچ پر پٹرول خریدیں گے
مفت خوری ختم، پنجاب کے وزراء بھی ذاتی خرچ پر پٹرول خریدیں گے

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما اور صوبائی وزیر عطاء اللہ  تارڑ نے کہا ہے کہ پنجاب میں وزرا کے سرکاری پیٹرول پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ عمران نیازی نے اپنے دور حکومت میں ملک و قوم کو دیوالیہ کردیا، انہوں نے دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹا، عثمان بزدار کی رہائشگاہ پر عوام کے پیسے کو بیدردی سے خرچ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آٹے کی اسمگلنگ روکنےکے لیے پنجاب کے بارڈرزکی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے،پنجاب نے 50 لاکھ ٹن گندم کے حصول کا ہدف پورا کیا ہے اور  پنجاب حکومت گندم کی قلت کا شکار صوبوں کی مدد کرے گی۔

عطا تارڑ نے بتایا کہ پنجاب میں وزیروں پرسرکاری پیسے سے پیٹرول کےاستعمال پرپابندی لگادی گئی ہے، کوئی بھی وزیر سرکاری پیٹرول نہیں لے گا، تمام وزرا ذاتی خرچ پر پیٹرول ڈلوائیں گے، سرکاری کام کے لیے جانے والے وزرا بھی ذاتی خرچ پرپیٹرول ڈلوائیں گے، اس کے علاوہ سی ایم ہاؤس پر شاہانہ اخراجات پر فوری پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے، پنجاب حکومت بجٹ میں بڑا ریلیف دے گی اور  مختلف سبسڈیز فراہم کی جائیں گی۔

صوبائی وزیر نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی سے زیادہ ڈرپوک ملکی تاریخ میں نہیں آیا، وہ آج بھی سرکاری اخراجات پر پل رہا ہے ، عمران نیازی منرل واٹربھی کے پی حکومت کےخرچ سے پیتا ہے۔

Related Posts