پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، چند منٹ بعد اجلاس 6اپریل تک ملتوی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، چند منٹ بعد اجلاس 6اپریل تک ملتوی
پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، چند منٹ بعد اجلاس 6اپریل تک ملتوی

لاہور: پنجاب اسمبلی میں بد ترین ہنگامہ آرائی ہوئی۔ وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے ووٹنگ آج ہونی تھی جس میں پرویز الٰہی اور حمزہ شہباز کے مابین مقابلہ تھا، تاہم اجلاس چند منٹ بعد ہی 6 اپریل تک ملتوی کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا صرف 6 منٹ تک جاری رہنے والا اجلاس ڈپٹی اسپیکر نے رولنگ کے تحت ملتوی کردیا جس کا جواز ایوان میں اراکین کی جانب سے بد ترین ہنگامہ آرائی کو بنایا گیا۔ اسمبلی کا آئندہ اجلاس 6اپریل کو منعقد ہونا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پرویز الٰہی یا حمزہ شہباز؟ پنجاب اسمبلی میں نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب

آج ہونے والے اسمبلی اجلاس میں ق لیگ اور پی ٹی آئی کے مشترکہ امیدوار چوہدری پرویز الٰہی اور ن لیگ کے امیدوار و قائدِ حزبِ اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے مابین وزارتِ اعلیٰ کیلئے مقابلہ تھا۔ امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی بھی جمع کرادئیے تھے۔

آج اپوزیشن  اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک بھی پیش کرنیوالی تھی تاہم 6 منٹ تک جاری رہنے والا پنجاب اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ اجلاس کی کارروائی غیر قانونی طور پر ملتوی کی گئی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی۔ ڈپٹی اسپیکر نے تحریکِ عدم اعتماد کو غیر آئینی قرار دے کر مسترد کردیا۔ اپنی تقریر میں وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم کوئی بھکاری قوم نہیں ہیں۔ 

Related Posts