کورونا کا خوف، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد شہروں میں تعلیمی ادارے بند

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NCOC imposes tighter restrictions in educational institutions

لاہور / پشاور: کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر پنجاب کے 25 اضلاع میں کالجز جبکہ خیبر پختونخوا کے 27 اضلاع میں اسکولز اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے 25 اضلاع میں کالجز مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، حافظ آباد اور رحیم یار خان میں کالجز بند رہیں گے۔

پنجاب حکومت کے فیصلے کے تحت ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈی جی خان، بہاولپور، شیخوپورہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، خوشاب، لودھراں، سرگودھا، منڈی بہاؤ الدین، ساہیوال، سیالکوٹ، جھنگ، خانیوال، بہاول نگر، چکوال اور بھکرسمیت 25اضلاع کے کالجز بند رہیں گے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے 27 اضلاع میں اسکولز اور تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مردان، نوشہرہ، چارسدہ، مہمند، خیبر، صوابی، لوئر دیر، مالاکنڈ، سوات، شانگلہ، اپر دیر، بونیر اور باجوڑ میں اسکولز بند رہیں گے۔

خیبر پختونخوا حکومت کے فیصلے کے تحت اپر چترال، لوئر چترال، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، بٹ گرام، کرم، لوئر کوہستان، کوہاٹ، بنوں، شمالی وزیرستان اور ڈی آئی خان سمیت 27 اضلاع میں تعلیمی ادارے اور اسکولز بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں اسکولز اور کالجز بند، انتظامیہ کی مدد کے لیے فوج طلب

Related Posts