راولپنڈی میں ٹرانسپورٹ سروس بند ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پرائیویٹ ٹیکسی اور رکشہ والوں نے من مانے کرائے وصول کرنا شروع کر دیے ہیں۔
ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مسافروں کا کہنا تھا کہ جب سے این سی او سی نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کی ہے ہماری مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ ایم ایم نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ مالکان کا کہنا تھا کہ عید الفطر آنے والی ہے اس لیے مسافروں کو گھروں کو لوٹنا ہوتا ہے مگر جب سے ٹرانسپورٹ بند ہوئی ہے ہمارا روزگار ختم ہو چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ اس وباء سے تو بچ جائیں لیکن یقیناً ہم بھوک سے مر جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ ایس او پیز کے تحت ٹرانسپورٹ کے نظام کو بحال کرے اور مکمل طور پر لاک ڈاؤن نہ لگائے۔
ٹرانسپورٹ مالکان کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران شدید گرمی سے تنگ مسافر ٹرانسپورٹ بحال ہونے کے منتظر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم نے انتخابات اصلاحات پر اپوزیشن کو ساتھ بیٹھنے کی دعوت دے دی