کورونا کے خلاف کامیابی کے لئے عوام کا تعاون ناگزیر ہے، عثمان بزدار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Punjab CM Usman Buzdar slams opposition for TPL issue

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملتان میں رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر اور منتخب نمائندوں نے ملاقات کی، اس موقع پر عامر ڈوگر اور عوامی نمائندوں نے وزیر اعلی عثمان بزدار کو عید کی مبارکباد دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا کے خلاف کامیابی کے لئے عوام کا تعاون ناگزیر ہے، ملاقات میں ملتان کے ترقیاتی پیکیج کے تحت مختلف منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر بھی بات چیت کی گئی۔کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں کورونا سے نمٹنے کے لئے سیاسی و انتظامی ٹیم متحرک ہے، کورونا کے ساتھ”ٹڈی دل“ کا چیلنج بھی درپیش ہے، کورونا اور”ٹڈی دل“ کے خلاف کثیر الجہتی حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف کامیابی کے لئے عوام کا تعاون ناگزیر ہے،شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر من وعن عمل کرنا چاہیے۔

کورونا سے خوفزدہ اپوزیشن رہنماؤں نے اہم ترین مسئلے پر بھی قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کی،موجودہ حالات میں اپوزیشن سیاست کے”ٹڈی دل“کا کردار ادا کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپوزیشن رہنماؤں کے منفی رویے سے مایوس ہے، افسوس کا مقام ہے کہ اپوزیشن کورونا پر بھی سیاست چمکانے سے باز نہیں آئی۔حکومت کے بروقت اورمثبت اقدامات کو شہریوں نے سراہا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ بد قسمتی سے اپوزیشن کے پاس کورونا سے نمٹنے کا کوئی پلان نہیں، یہ عناصر ماضی کی طرح صرف بلند وبانگ دعوے ہی کررہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کورونا،ٹڈی دل اور دیگر چیلنجز سے نمٹ رہے ہیں، عوام کے تعاون سے ہر چیلنج پر قابو پائیں گے اور کسی میدان میں بھی عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔

Related Posts