پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے ساتھ ملک میں ترقیاتی کام تیز ہوگا۔اسد عمر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے ساتھ ملک میں ترقیاتی کام تیز ہوگا۔اسد عمر
پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے ساتھ ملک میں ترقیاتی کام تیز ہوگا۔اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی  اسد عمر نے کہا ہے کہ ادارہ برائے نجی و سرکاری شراکت داری (پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی) کے ساتھ ملک میں ترقیاتی کام کی رفتار تیز ہوگی۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے بورڈ نے سکھر حیدر آباد موٹر وے کے لیے 200 ارب روپے ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی منظوری دی۔

وزیر منصوبہ بندی نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے اقدام کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے ساتھ ملک میں ترقیاتی کام تیز ہوگا۔

اسد عمر نے ٹوئٹر پیغام کے ساتھ ملکی میڈیا کی خبر شیئر کی جس کے مطابق گزشتہ روز حکومت نے سکھر حیدر آباد موٹر وے کا 204 ارب روپے مالیت کا منصوبہ پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کرنے کی منظوری دی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا  کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کو سیاست کرنے کا حق ہے، تاہم پیپلز پارٹی کی عوام کے اندر جڑیں کمزور ہو چکی ہیں۔

گورنرہاؤس میں 2 روز قبل  کراچی بحالی کمیٹی کے اجلاس کے بعدمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ بلاول اور مولانا نے ترقی نہیں دیکھی، اس سال ترقی ہوگی جو دراصل تبدیلی ہو گی۔

مزید پڑھیں:  پیپلز پارٹی کی عوام کے اندر جڑیں کمزور ہیں، اسد عمر

Related Posts