اسلام آباد : عوام نے وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ سے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن اور نادرا کے دفاتر کھولنے کا مطالبہ کر دیا۔
کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن سمیت نادر ا دفاتر بند ہونے کی وجہ سے شہری انتہائی پریشانی کا شکار ہیں ۔
کورونا وائرس وباءکی روک تھام کے سلسلے میں میں وزارت داخلہ نے 19 مارچ کو ایک سرکلر جاری کیا تھا جس کے مطابق ضروری سروسز کے علاوہ باقی تمام آفسز بند کر دیے گئے تھے ۔
دوبارہ وزارت داخلہ کی طرف سے ایک اور سرکلر 15 اپریل کو جاری کیا گیا تھا جس کی بنیاد پر جو لوگ بیرون ملک سے واپس پاکستان آنا چاہتے ہیں مگر ان کے پاسپورٹ ایکسپائر ہو چکے ہیں تو ان کے لئے عارضی طور پر مینوئل طریقے سے 1000روپے فیس وصول کرنے کے بعد ان تمام بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایک سال کی ایکسٹینشن دے دی گئی جس سے بیرون ممالک رہائش پذیر پاکستانیوں اور پاکستان میں موجود پاکستانیوں نے فائدہ اٹھایا ۔
حکومتی اسکیم سے فائدہ اٹھا کر بہت سارے لوگ بیرون ملک سے پاکستان آ چکے ہیں مگر جو لوگ بیرون ملک جانا چاہتے ہیں ان کو پاسپورٹ بنوانے میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم نادرا اور پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے دفاتر کھلنے کے انتظار میں ہیں ہم وزارت داخلہ سے اپیل کرتے ہیں کہ ان دفاتر کو تمام ایس پیز کے ساتھ دوبارہ کھولا جائے تاکہ ہم اپنے کاغذات مکمل کروا سکیں۔
مزید پڑھیں:لاک ڈاؤن پر دنیا وزیرِ اعظم عمران خان کی پیروی کر رہی ہے۔عثمان ڈار