لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ناول کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے عوامی تعاون انتہائی ضروری ہے،ماسک کا استعمال اور معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اس وباء پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ممبران صوبائی اسمبلی سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ وبائی مرض سے متاثرہ علاقوں کو سیل کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ جب تک کورونا وائرس کا خاتمہ نہیں ہوتا ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کورونا وائرس کے درمیان معمول کا کام کیا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں:گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ، کے الیکٹرک نے کورونا کے پھیلاؤ کا ٹھیکہ لے لیا