حلیم عادل شیخ کی ہدایت: پی ٹی آئی رہنما 5 جنوری ریلی کی تیاریاں دیکھنے پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حلیم عادل شیخ کی ہدایت: پی ٹی آئی رہنما 5 جنوری ریلی کی تیاریاں دیکھنے پہنچ گئے
حلیم عادل شیخ کی ہدایت: پی ٹی آئی رہنما 5 جنوری ریلی کی تیاریاں دیکھنے پہنچ گئے

پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی نائب صدر اور پارٹی کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کی ہدایت پر پارٹی رہنما 5 جنوری کو ہونے والی ریلی کی تیاریوں کا معائنہ کرنے کے لیے پہنچ گئے۔

کراچی کے علاقے کھوکھراپار میں تحریکِ انصاف کی رکنِ سندھ اسمبلی دُعا بھٹو سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما ریلی کے نقطۂ آغاز پر پہنچے اور کاروانِ دفاع یکجہتی ریلی کے انتظامات کاجائزہ لیا۔

تحریکِ انصاف رہنما دعا بھٹو نے دیگر متعدد سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ عوام کو ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔ اسی دوران انہوں نے گراؤنڈ اور ریلوے اسٹیشن کا بھی جائزہ لیا۔

بعدازاں میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے رکنِ سندھ اسمبلی دُعا بھٹو نے کہا کہ ریلی ہمارا کوئی سیاسی پروگرام نہیں ہے، لیکن یہ ملک کے دفاع اور ہم آہنگی و یکجہتی کی ریلی ہے۔

ایم پی اے دُعا بھٹو نے کہا کہ ہمیں اپنے باہمی اختلافات کو بھلا کر ملک کے دفاع کے لیے ایک نقطے پر اکٹھا ہونا ہے، ہم بھارتی حکومت کو پیغام دینا چاہتے ہیں۔

دعا بھٹو نے کہا کہ ریلی کے ذریعے ہم بھارت کی نریندر مودی حکومت کو پیغام دیں گے کہ پاکستان میں غیر مسلم اقلیتیں امن و امان کے ساتھ رہتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ریلی میں اقلیتی مذاہب کے افراد کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے جبکہ انہوں نے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو ملک و قوم سے یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی دعوت بھی دی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت شہر کراچی میں ٹرانسپورٹ کے مسائل  پر محکمہ ٹرانسپورٹ کا اہم اجلاس ہوا۔ 

اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ  کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں بس ڈیپو کیلئے زمین دیدی گئی ہے۔ 

مزید پڑھیں:  کراچی میں ٹرانسپورٹ کے مسائل پر اہم اجلاس

Related Posts