سپریم کورٹ کے حکم پر پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی سیف الرحمان اور راجہ اظہر رہا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سپریم کورٹ کے حکم پر پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی سیف الرحمان اور راجہ اظہر رہا
سپریم کورٹ کے حکم پر پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی سیف الرحمان اور راجہ اظہر رہا

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے زیر حراست اراکین اسمبلی ایم این اے سیف الرحمان اور ایم پی اے راجہ اظہر کو سپریم کورٹ کے حکم کے بعد جمعرات کو کراچی سینٹرل جیل سے رہا کردیا گیا۔

دونوں کو پی ٹی آئی کے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کے تناظر میں سندھ پولیس کے چھاپوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔

دوسری جانب پولیس نے جمعرات کو پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی، بلال غفار، خرم شیر زمان اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے خلاف کراچی کی نمایش چورنگی پر احتجاج کرنے پر دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

سولجر بازار پولیس اسٹیشن میں دہشت گردی اور اقدام قتل کے الزامات کے تحت درج مقدمے میں سابق وفاقی وزیر علی زیدی، خرم شیر زمان، بلال غفار، ارسلان تاج، محمد علی، جمال صدیقی، فردوس شمیم نقوی، محسن علی اور اشرف علی کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمہ ایس ایچ او سولجر بازار پی ایس وقار عظیم کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے تقریباً 700 کارکن نمائش چورنگی پر جمع ہوئے اور عوام کو مشتعل کرنے کے بعد سڑک بلاک کردی۔

اس سے قبل گزشتہ روز پی ٹی آئی نے سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے حکومت کو دیئے گئے الٹی میٹم کے بعد کراچی کی نمائش چورنگی پر دھرنا ختم کردیا۔

مزید پڑھیں:نمائش چورنگی پر جلاؤ گھیراؤ، پی ٹی آئی رہنماؤں پر مقدمہ درج

عمران خان نے وفاقی حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے اور نئے انتخابات کرانے کے لئے 6 دن کا الٹی میٹم دے دیا۔

Related Posts