ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست عوامی ریفرنڈم ہے، ناصر حسین شاہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PTI's defeat in by-elections is a public referendum, Nasir Hussain Shah

کراچی: صوبائی وزیراطلاعات وبلدیات سید ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ چاروں صوبوں کے ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم جماعتوں کی اکثریت حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ہے، خان صاحب اب آپ گھر جائیں۔

ملک میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے سید ناصرحسین شاہ نے کہا ہےکہ حکمرانوں کی نااہلی نالائقی اوراقرباپروری نے عوام کاجینا عذاب بنادیا ہے،چاروں صوبوں کے ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم جماعتوں کی واضع اکثریت حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ہے۔

پی ٹی آئی کے شیرودن بھرامن وامان کوخراب کرکے عوام کوپولنگ اسٹیشن آنے سے روکتے رہے،ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست خان صاحب کے لئے خاموش پیغام ہے کہ وہ اب گھرجائیں۔

صوبائی حکومتیں بھی یوتھیوں کے آگے بے بس نظرآئیں،انشاء اللہ مارچ میں بلاول بھٹو کی قیادت میں عوام کو سلیکٹیڈ حکمرانوں سے نجات دلائیں گے،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اداروں کااحترام کیا ہے پی ٹی آئی بھی کرے۔

صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ ریاست ماں ہوتی ہے اورماں بچوں میں فرق نہیں کرتی،وفاق نے نیب اور دیگراداروں کواپوزیشن کے خلاف استعمال کیا۔ہم پی ٹی آئی کے کم ظرف حکمراں نہیں جواداروں کواپنے ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کریں،سندھ میں پولیس بااختیاراورآزاد ہے اگرکسی نے قانون شکنی کی ہے توبھگتے۔

مزید پڑھیں:لوگ بھوکے مررہے ہیں، وزیراعظم کہتے ہیں گھبرانا نہیں ہے، شازیہ مری

صوبائی وزیراطلاعات نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کی اتنی اوقات نہیں کہ بلاول بھٹو ان کے بارے میں سوچیں، حلیم عادل مسلسل بدزبانی کرکے چیئرمین پیپلزپارٹی اوروزیراعلی سندھ پربے بنیاد الزام لگا رہے ہیں۔

سید ناصرحسین شاہ کا کہنا ہے کہ حلیم عادل کوروزانہ میڈیاپرآکربدزبانی کرنی ہوتی ہے جیل میں ہونے کی وجہ سے اس کے پیٹ میں مروڑ ہے،خان صاحب اوراس کے حلیم عادل سیاستدان نہیں اداکار اور بد زبان زیادہ ہیں،اگرقیادت منع نہیں کرتی تو جیالے جواب دینا جانتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ تعمیری سوچ اورسیاست پی ٹی آئی والوں کے قریب سےنہیں گذری،کل پی ٹی آئی کے مظاہرے میں ہونے والی حرکات سیاسی ورکرزنہیں کرسکتے،سندھ حکومت اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہیں ہماری توجہ خدمت کی طرف ہے۔

Related Posts