تحریک انصاف کے کارکنوں کا سندھ ہاؤس پر دھاوا، مریم نواز کا ردعمل آگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان آئی ایم ایف کے ہاتھوں پاکستان کو گروی رکھ کر گیا،مریم نواز
عمران خان آئی ایم ایف کے ہاتھوں پاکستان کو گروی رکھ کر گیا،مریم نواز

لاہور: پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف سے سندھ ہاؤس میں دروازہ توڑنے کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لکھا کہ حکومت تو نہیں بچا سکتے مگر اگر کوئی بچی کھچی عزت ہے تو وہی بچا کے نکل جاؤ بھائی!

مریم نواز کا اپنے ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ آپ ایک منتخب حکومت تو ہو نہیں کہ ڈٹ جاؤ، اس لیے اب غنڈہ گردی کا ہی آپشن رہ گیا ہے پر یہ بھی ہمیشہ الٹا ہی پڑتا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کی سندھ ہاؤس میں موجودگی کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد سیاسی ماحول شدید گرم ہوگیا ہے، جبکہ پی ٹی آئی کے 12 باغی اراکین سامنے آنے کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں نے سندھ ہاؤس کا دروازہ توڑ دیا ہے اور اندر داخل ہوگئے، جبکہ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی گئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے سندھ ہاؤس کے باہر شدید احتجاج کیا اور تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد ہاتھوں میں لوٹے اٹھائے سندھ ہاؤس کے قریب پہنچ گئی، اس موقع پر منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف شدید نعرے لگائے گئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے سندھ ہاؤس پر دھاوا بولتے ہوئے دروازہ توڑ دیا گیا اور اندر داخل ہو گئے۔ اس دوران کارکنوں نے وزیراعظم عمران خان کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عطاء اللہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ منحرف ارکان عمران خان کی وجہ سے ایم این اے بنے۔ تحریک انصاف کے کارکنان ان کا پیچھا کریں گے، پہلے استعفے دیں پھر جو سیاست کرنی ہے کریں۔انہیں چاہیے کہ واپس آئیں عمران خان سے معافی مانگیں، اگر انہیں شکایت ہے تو استعفیٰ دیں اور الیکشن لڑ کرآئیں۔

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی فہیم خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہمیں وزیر اعظم عمران خان کی وجہ سے ملا، منحرف ارکان غدارہیں، عقل کے ناخن لو، آج یہ ٹریلرہے، اگربازنہ آئے تو اندر گھس کر ماریں گے۔

واضح رہے کہ سندھ ہاؤس میں تحریک انصاف کے منحرف ارکان اسمبلی کی موجودگی کے باعث ملک کے مختلف شہروں لاہور، پشاور اور فیصل آباد میں بھی تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے کارکنان دروازہ توڑ کر سندھ ہاؤس میں داخل، شدید نعرے بازی

تحریک انصاف کے کارکنوں نے لوٹے اٹھا کر خاتون رکن قومی اسمبلی وجیہہ اکرم کے گھر کا گھیراؤ کرتے ہوئے ان سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا۔ کارکنوں نے رکن قومی اسمبلی وجیہہ قمر گجر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیٹ عمران خان کی امانت ہے، واپس دی جائے۔

Related Posts