کراچی میں ہندو برادری کی جانب سے ہولی کا تہوار منایاجارہا ہے، تصویری جھلکیاں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ہندو برادری کی جانب سے ہولی کا تہوار مذہبی جو ش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد دی۔ انہوں نے ہندو برادری کو رنگوں کے تہوار ہولی کی مبارکباد دی۔ صوبہ سندھ میں ہندو برادری بڑی تعداد میں موجود ہے، اس لئے سندھ حکومت کی جانب سے ہندو برادری کے لئے تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

ہولی، جسے رنگوں کا تہوار بھی کہا جاتا ہے، ایک مذہبی موقع ہے جو انتہائی خوشی اور جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ ہندو برادری میں یہ دیوالی کے بعد دوسرا سب سے بڑا تہوار سمجھا جاتا ہے، اس کی تقریبات دو دن تک جاری رہتی ہیں۔ یہ برائی پر اچھائی کی فتح کا جشن منایا جاتا ہے۔

ہولی کے تہوار کے روز ہندو برادری اپنے دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ رنگوں سے کھیلتے ہوئے یہ تہوار مناتی ہے، اپنے قریبی لوگوں سے محبت اور احترام کا اظہار کرتے ہیں۔ کراچی میں بھی ہندو برادری بھی ہولی مناتی ہے۔

ہندو برادری کی جانب سے ہولی کا تہوار منانے سے قبل لکڑیوں کا الاؤ جلایا جارہا ہے(تصوی: ٹوئٹر)
آرام باغ گرد وارے میں ہولی کے تہوار کے موقع پر دعائیں مانگی جارہی ہیں (تصوی: ٹوئٹر)
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد پیش کررہے ہیں (تصوی: ٹوئٹر)
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کے ایم سی کے ہندو ملازمین کے ہمراہ ہولی کے موقع پر کیک کاٹ رہے ہیں (تصوی: ٹوئٹر)
ہندو برادری کی جانب سے ہولی کا تہوار منایا جارہا ہے (تصوی: ٹوئٹر)
اعظم بستی کے علاقے ہندو برادری کی جانب سے ہولی کا تہوار منایا جارہا ہے (تصوی: ٹوئٹر)
ہندو برادری کے افراد کراچی کے شری سوامی نارائن مندر میں ہولی رنگ خرید رہے ہیں (تصوی: ٹوئٹر)
بچے ہولی کے تہوار کے موقع پر خوشیاں منا رہے ہیں (تصوی: ٹوئٹر)
ہولی کے موقع پر خواتین بھی ایک دوسرے پر رنگ لگا رہی ہیں (تصوی: ٹوئٹر)
ہندو برادری کے افراد ہولی کے موقع پر ایک پولیس اہلکار کے رنگ لگا رہے ہیں (تصوی: ٹوئٹر)
بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں ہولی کا تہوار منایا جارہا ہے (تصوی: ٹوئٹر)

 

Related Posts