سندھ میں پی ٹی آئی کے ورکر ز اپنے آپ کو لاوارث نہ سمجھیں، حلیم عادل شخ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلاول بھٹو کی جماعت جمہوری نہیں خاندانی مافیا ہے، حلیم عادل شیخ
بلاول بھٹو کی جماعت جمہوری نہیں خاندانی مافیا ہے، حلیم عادل شیخ

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ رہائی کے بعد اپنے حلقے میں ورکرز کے گھر پہنچ گئے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے مختلف مقدمات میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کے گھر پہنچ کر اہلخانہ سے ملاقاتیں کی۔اس موقع پر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پولیس نے چادر چاردیواری کا تقدس پامال کیا۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ پولیس نے کارکنوں کو گھروں میں گھس کر گرفتار کیا تھا۔انہوں نے کہاکہ گرفتاری کے بعد تھانوں سمیت 25 دنوں تک جیل میں قید رکھا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کے گھروں میں گھس کر چھاپے مارے گئے تھے لیکن ایسے حالات میں بھی کارکنوں کی ہمت قابل ستائش تھی۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پورے سندھ میں جو کارکنوں پر مظالم ہورہے ہیں ان پر ایک سیل بنا رہے ہیں۔اپوزیشن لیڈر نے اپنے کارکنان کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے ورکر اپنے آپ کو لاوارث نہ سمجھیں۔

مزید پڑھیں: جعلی راجکماری پی ڈی ایم سے پیپلزپارٹی کی علیحدگی پر صف ماتم بچھائے بیٹھی ہے، فردوس عاشق اعوان

Related Posts