پی ٹی آئی کارکنان اعلان سے پہلے ہی دھرنا ختم کرکے گھروں کو چل دیے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دی نیوز

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے قیادت کے اعلان کے بغیر ہی ڈی چوک سے دھرنا ختم کیا اور خود ہی منتشر ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا ڈی چوک پر ہونے والا احتجاج قیادت کے اعلان کے بغیر ہی ختم ہوگیا۔ڈی چوک اور بلیو ایریا کے پاس پارٹی کے ورکرز خود منتشر ہوگئے۔

نجی چینل ایکسپریس نیوز کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں علی امین گنڈاپور کی پشاور روانگی کے بعد قیادت نے کوئی لائحہ عمل نہیں دیا اور کوئی رہنما بھی وہاں پر نہیں پہنچا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت نے علی امین گنڈا پور کے بعد پلان بی پر عمل کرتے ہوئے اعظم سواتی کو ڈی چوک پر مظاہرین کی قیادت کی ہدایت کی تھی تاہم اعظم سواتی سمیت مرکزی قیادت ورکرز کو کسی لائحہ عمل سے آگاہ نہ کرسکی۔

پارٹی قیادت کے نہ پہنچنے یا ہدایت نہ ملنے پر تحریک انصاف کے کارکنان بارش کے دوران مزاحمت کے بعد ڈی چوک اور بلیو ایریا سے خود ہی منتشر ہوگئے۔

Related Posts